بھٹکل:15/جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے پسماندہ طبقات میں سے ایک گونڈاطبقہ کی دیوی کوگتی مہاستی دیوی کا میلہ 17جنوری کو منعقد ہوگا۔ میلے کے دوران مہاستی مندر میں مختلف مذہبی رسومات کو انجام دیاجائے گا، بھگتوں کی طرف سے خاص پوجا کی جائے گی، اس میلے میں گنے کی فروخت کاری خاص ہوتی ہے۔ گونڈا میں نئے شادی شدہ جوڑے کوگتی کے میلے میں شریک ہوکر قریب کے تالاب میں پاکیزگی حاصل کرنےکے بعدخصوصی پوجا کرتے ہیں۔ چونکہ گوکتی تالاب گدلے پانی سے بھرا پڑاہے اسی لئے یہاں نیا جوڑا نہانے کے بجائے جسم پر صرف پانی چھڑکنے پر اکتفا کرلیتے ہیں۔ میلے کی رات گونڈا سماج ترقی سنگھ کے زیر اہتمام مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔